ملی یکجہتی کے اجلاس سے علامہ عارف واحدی کا خطاب/اسرائیل کی تمام تر سازشیں دم توڑ گئیں
ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے اسلامی تحریک کے رہنما علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حماس کے بہادروں نے اسرائیل سے 75 سالوں کا انتقام لے لیا ہے۔
اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف واحد نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا:مسلم حکمرانوں سے توقع نہ رکھیں چونکہ غلاموں کا جنگِ آزادی میں کوئی حصہ نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بزدل ھے مسلم ممالک کی اس کے خلاف صف آرا ئی کے اعلان سے ہی وہ پیچھے ہٹ جائے گا۔
واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراھی اجلاس کونسل کےسینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی کی میزبانی اور صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت مقامی ھوٹل میں منعقد ھوا۔ اجلاس کا ون پؤائنٹ ایجنڈا تھا—-فلسطین خاص کر غزہ پر اسرائیلی بربریت اور امت کی ذمہ داری-
اجلاس میں جناب لیاقت بلوچ،علامہ عارف حسین واحدی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ شبیرمیثمی، سید صفدر گیلانی، آصف لقمان قاضی، پیرخواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، سید ناصرعباس شیرازی، مفتی گلزار نعیمی، ڈاکٹرعلی عباس نقوی، زاھدعلی آخوندزادہ، طاھر رشید تنولی، مفتی معرفت شاہ، رضیت باللہ، پروفیسرمحمد ابراھیم اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور خطاب کیا-
علامہ عارف واحدی نے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ھفتم اکتوبر وہ دن ھے جس کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا-اس دن حماس کے بہادروں نے اسرائیل سے 75 سالوں کا انتقام لے لیا؛ چونکہ اسرائیل مسلسل فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضے کو طول دیتے ھوئے ان کی نسل کشی کر رھا تھا، اسرائیل کومغربی میڈیا دفاعی حوالے سے مسلسل ایک بہت بڑی دفاعی اور ناقابل تسخیر طاقت کے طور پر متعارف کرا رھا تھا۔ مگر حماس کے چندسومجاھدین نے سات اکتوبر کو اس کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیا اور ثابت کیا کہ اسرائیل ایک کاغذی شیر تھا جس کی ھوا ھم نے ایک دن میں نکال دی-
غزہ پراسرائیل کی درندگی پر گفتگو کرتے ھوئے علامہ واحدی نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں، بے گناہ خواتین، نہتے عوام،ھسپتال، پناھگاھیں،تعلیمی ادارے، میڈیا کے نمائندے،اقوام متحدہ کے ورکرزغرضیکہ کوئی اس درندگی سے محفوظ نہیں مگر یاد رکھنا یہ تاریخی حقیقت ھے کہ ھمیشہ خون تلوار پر غالب رھا ھے اور آج اس حق و باطل کے عظیم معرکے میں مظلومیت جدید ترین اسلحے پر غالب آگئی ھے اسرائیل ذلیل و رسوا ھو گیا اور شکست کھا رھا ھے-
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ مسلسل شکوہ کیا جا رھا ھے کہ مسلم حکمران کچھ نہیں کر رھے ہیں ،مگر یاد رکھیں ان حکمرانوں پر ایک جملہ صادق آتا ھے کہ بیچارے غلاموں کاآزادی کی جنگ میں کوئی حصہ نہیں ھوتا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ھمیں حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ، انصار اللہ اور ان ممالک کا جو ڈٹ کر ان کا ساتھ دے رھے ھیں خراج تحسین پیش کرنا ھوگا کہ انہوں نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا جو مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنا چاھتے تھے اب ان قربانیوں کے نتیجے میں وہ سازشیں دم توڑ گئیں۔
اسرائیل کے وجود کو سنجیدہ خطرات نے گھیرلیا ظالم ھمیشہ کمزورھوتےہیں میدان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کرتے ھیں۔