اسلامی تحریک کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینےکا اعلان

اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیرحسن میثمی نے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ملک کو ہرقسم کے بحرانوں سے نکالنے کےلئے اسلامی تحریک کو ووٹ دیں۔
تسکین نیوز کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی فلاح کے لیے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے عوام اس بار اسلامی تحریک کو ووٹ دیں۔
علامہ شبیر حسن میثمی کا اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کو معاشی بحران اور بدحالی سے نکالنے کے لیے کوئی پالیسی موجود نہیں مختلف نعروں سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔
علامہ میثمی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے برسوں حکومت کی لیکن ملک اور عوام کو بدحالی سے نہیں نکال سکے۔