غیرملکیوں کو روزگاردینے والے پاکستانی شہریوں پرجرمانہ
پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو روزگاردینے والے پاکستانی شہریوں پرجرمانہ ہوسکتا ہے۔
تسکین نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے افغانستان سمیت تمام غیرقانونی طورپرمقیم افراد کو روزگار دینے سے منع کیا ہے۔
پاکستانی شہریوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کی موجودگی یا ان کو ملازمت دینے والے افراد کی اطلاع دیں۔
حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم افغان شہریوں کو انتخابی امیدواروں کی حمایت کرنے اور ان کو فنڈز دینے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرکسی غیرملکی خاص کرافغان شہری کو انتخاباتی سرگرمیوں میں فعالیت کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پرملک بدر کردیا جائے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان شہری پاکستان کے داخلی مسائل میں دخل اندازی نہیں کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کےلئے کسی بھی سیاسی یا انتخابی سرگرمی کی حمایت کرنا یا اس میں شامل ہونا غیر قانونی ہے۔
حکومت پاکستان نے واضح کیا کہ اس حکم کی عدم پیروی کرنے والوں کو ان کی قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دنیا کے بھرمیں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو روزگار نہیں دیا جاتا ہے۔ اگرکوئی غیرقانونی طورپر کام کرتے پکڑا گیا تو بھاری جرمانہ کرکےملک بدر کردیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں افغان سمیت دنیا بھرکے لاکھوں غیرملکی نہ صرف کاروبار کرتے ہیں بلکہ ملک کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سےملک کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اسی بنیاد پرپاکستان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ دس لاکھ سے زائد سفری دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو ملک بدر کرے گا جب کہ ان تارکین وطن میں زیادہ تعداد افغان شہریوں کی ہے۔