جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے زیراھتمام مشاورتی اجلاس + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کے زیراھتمام حسینیہ بلتستانیہ امام جواد علیہ السلام میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
تسکین نیوز کے مطابق، حسینیہ امام جواد علیہ السلام مشہد مقدس میں رمضان المبارک میں تبلیغات کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کے صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی تھے۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں مبلغین کو درپیش مشکلات اور اس کے حل پر مشاورت کی گئی، علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مبلغین کے ساتھ بھرپورتعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے اہم تجاویز بھی دیں۔
جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے نو منتخب صدرجناب حجت الاسلام محمد الیاس زاہدی، جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کی مجلس نظارت کے مدیر اعلیٰ جناب حجت الاسلام ڈاکٹرغلام مرتضی جعفری، رکن مجلس نظارت اور حسینہ امام جواد علیہ السلام کی انتظامیہ کے صدر جناب حجت الاسلام ڈاکٹرغلام رسول مخلصی سمیت جناب حجت الاسلام ڈاکٹر محمد حسن غیوری، حجت الاسلام جناب محمد حسن سعیدی، بزرگ عالم دین حجت الاسلام سید ابراہیم حسینی، حجت الاسلام زاہد حسین زاہدی نے تبادلہ خیال کیا۔