اربعین حسینی؛ رہبرانقلاب کی نگاہ میں
اربعین حسینی کے متعلق، رہبر انقلاب کے مشتاقانہ تاثرات کی کچھ سرخیاں قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں:
اربعین: تجدید عہدِ وفا کا دن
اربعین، شہدائے کربلا اور سرور و سالار شہیدان حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو زندہ و تابندہ رکھنے اور تجدید عہد و وفا کا دن ہے؛
اربعین: کفر و استکبار سے نجات کا سبب
امام حسین علیہ السلام کا نظریہ اور پیغام دنیا کو کفر و استکبار کی حکمرانی سے نجات دلانے کا سبب بنے گا۔
اربعین: حسینی معرفت عام کرنے کا ذریعہ
امام حسین علیہ السلام کا نظریہ، حق کے دفاع اور ظلم، طغیان، گمراہی و استکبار کے مقابلے میں استقامت کا نظریہ ہے؛ آج کی نئی نسل اور پاک دل اقوام کو اس نظرئے کی شدید ضرورت ہے؛ اربعین کا عظیم اجتماع حسینی معرفت اور سوچ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے صلاحیت رکھتا ہے؛
اربعین: حقیقی اسلام کا مظہر
اربعین حسینی کا یہ عظٰیم اجتماع، حقیقی محمدی اسلام اور نقلی اموی و امریکائی اسلام کے مابین حد بندی کا مظہر ہے؛
اربعین: نئی اسلامی تہذیب کا ذریعہ
اربعین حسینی کا یہ عظیم اجتماع، معرفت امام حسین علیہ السلام کی ترویج اور نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل کا ذریعہ ہے؛
اربعین: ارادہ پروردگار کی نشانی
اربعین، اللہ کی عظیم نعمت اور امت مسلمہ کی نصرت کے ارادہ پروردگار کی نشانی ہے؛
اربعین: فداکاری کی نشانی
دہشت گردی کے خطرات کے باوجود، اربعین میلین مارچ میں بڑے پیمانے پر شرکت ایک ایسا عظیم واقعہ ہے جس سے راہ خدا میں ایثار اور جہاد کی آمادگی اور تیاری کی نشاندہی ہوتی ہے؛
اربعین: مسلمانوں کی بیداری کا مظہر
اربعین کاعظیم اجتماع، درحقیقت ظلم کے خلاف مسلمانوں میں بیداری کے پہلو کو آشکار کر رہا ہے؛
اربعین: راہ عشق و بصیرت
اربعین کے عظیم اجتماع میں وہی لوگ شریک ہوتے ہیں جن کے دل حسینی عشق و بصیرت سے سرشار ہیں؛
اربعین: اتحاد امت کا منشور
اربعین کا یہ عظیم اجتماع بذات خود اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد کے منشور کی حیثیت سے مورد توجہ قرار پا سکتا ہے؛
اربعین: ظلم کے خلاف اتحاد کا مظہر
اربعین نہ صرف ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان قلبی تعلق اور اتحاد کی علامت ہے؛ بلکہ دنیا بھر کے آزاد سوچ رکھنے والے، ظلم و ستم اور استکباری طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے والے اور ہر دین و مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے اتحاد کا مظہر ہے؛
اربعین: انسانی اقدار کا مظہر
اربعین حسینی کا عظیم اجتماع، مشترکہ عقائد و اقدار کا مظہر ہے جو انفرادیت سے نکل کر اجتماعی راہ و روش اختیار کرنے کا سبق دیتا ہے؛
اربعین: شیطانی قوتوں کے لئے خطرہ
اربعین، شیطانی قوتوں کےلئے خطرہ ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی جیسے داعش، تکفیری دہشت گرد، آل سعود وغیرہ، اربعین میں اتحاد و وحدت کا عنصر دیکھ کر بوکھلائے ہوئے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں؛
اربعین میں شرکت کرنے والے اللہ کے منتخب بندے
اربعین حسینی کی میلین مارچ ایک عظیم کارنامہ ہے جس کو انجام دینےکےلئے اللہ تعالی نے اہل بیت اطہارعلیھم السلام کے پیرو کاروں کو منتخب کیا ہے؛
اربعین: عاشقان اہل بیت کا عظیم کارنامہ
اربعین حسینی کا یہ اجتماع اہل بیت اطہار علیھم السلام کے پیروکاروں اورعقیدت مندوں کا شان و شوکت والا خوبصورت کارنامہ ہے؛
اربعین: تبلیغ کا طاقتور ذریعہ
اربعین، اسلامی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے ایک ایسا ذریعہ ابلاغ جو 1400 برس بیت جانے کے باوجود روز بروز مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور نہ صرف مسلمانوں؛ بلکہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے؛
اربعین: تحریک حسینی کا پیغام رسان
“اربعین کی اہمیت کا راز یہ ہے کہ وہ پیغام عاشورا کا ایک طاقتور ذریعہ ابلاغ ہے، اربعین دراصل قیام عاشورا اور حسینی تحریک کا پیغام رسان ہے؛
اربعین: عشق و ایمان کا امتزاج
اربعین حسینی عقل، عشق اور ایمان کا امتزاج ہے؛ اس میں قلبی عقیدہ اور سچا یقین بھی موجزن نظر آتا ہے اور عشق و محبت بھی؛
اربعین میں شرکت کی آرزو
دور سے اربعین حسینی کے زائرین کو دیکھ کر ہم بھی رشک اور یہ آرزو کرتے ہیں کہ ‘اے کاش ہم بھی آپ کے ساتھ ہوتے! ۔
آج ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ دنیا والوں کو امام حسین علیہ السلام سے آشنا کروائیں۔ ظلم، کرپشن، پستی اور گھٹیاپن سے بھری دنیا حسینی حریت اور حسینی آزادی کی معرفت کی محتاج ہے۔
۔ بیانات در پایان مراسم عزاداری اربعین حسینی، https://urdu.khamenei.ir/news۔4043