ناقص پالیسی کی وجہ سےامن پسند اور شرپسند ایک صف میں کھڑے ہیں، علامہ ساجد نقوی
ناقص پالیسی کی وجہ سے ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی نہ قانون کی حکمرانی، آج دہشت گردوں اور امن پسندوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تسکین نیوز کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی نہ قانون کی حکمرانی، توازن کی پالیسیوں نے شر پسندوں اور امن پسندوں کو بھی ایک قطار میں کھڑا رکھا ہے۔
پاکستان میں ہونیوالے انتخابات پر کہیں نہ کہیں شبہات اور کہیں دھاندلی اور دھند کے سائے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا ووٹر کو صحیح معنوں میں حق رائے دہی ایک خواب رہے گا۔
Load/Hide Comments