اسلامی جمہوریہ پاکستان نے انسداد کورونا کیلئے عراق کو امداد کا ایک جہاز بھجوادیا،جبکہ دو مزید طیارے بھی بھیجے جائیں گے۔
تسکین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نے عراق کو کرونا وائرس پر قابوپانے کے لئے امدادی سامان بیجھا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امدادی اشیا لے کر تین طیارےعراق روانہ ہوں گے، پہلا طیارہ آج امدادی اشیا لےکرعراق پہنچ گیا ہے جبکہ باقی دو طیارے آئندہ ہفتے روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعراق کےدرمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے وفود کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔
انسدادکوروناکیلئےپاکستان نےعراق کوامدادفراہم کردی، کورونا کا مقابلہ بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون سےکیا جاسکتاہے، مشکل گھڑی میں عراقی بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھرمیں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے والے اہم ممالک میں ہوتا ہے۔