دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہیں/پاک فوج کا کردار قابل قدر ہے، وحیدی

آسٹریلیا میں مقیم شیعہ عالم دین کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں آئے روز سیاسی بحران پیدا کر کے پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنا چاہتی ہیں؛ ہمیں ایسی سازشوں کو ناکام بنا کر ریاست کو متسحکم کرنا ہے۔
تسکین نیوز: مولانا اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی پریس میں آئینی کردار پر مکمل پابند رہنا اور قانونی کی بالادستی پر جدوجہد کرنے کا عزم خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے دینی جانے والی قربانیوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہے اور ملک مستحکم نظرآتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ریاستی ادارے دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کے سر فخر سے بلند ھیں۔
یہ بات شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی مشترکہ کانفرس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ھوئے کہی
انہوں نے کہا پاکستان آرمی نے ھمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے صف اوّل میں رہتے ھوئے دشمن کا مقابلہ کیا جس سے ملک کے ہر طبقے کی عوام قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔
اشفاق وحیدی نے زور دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جنگ سے جمہوریت اور ملک کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ان حالات میں قانون کی بلادستی کے لیے سیاسی حکمرانوں کو پالیسیاں مرتب کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پاکستان میں عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کریں ۔