جنرل قمرجاوید باجوہ کا پشاور کا دورہ، شہدا کے مزار پرحاضری

جنرل باجوا

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے سربراہ نے پشاور دورے کے دوران شہدا کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تسکین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پشاور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں سماجی اقتصادی ترقی ممکن ہوئی۔