پاکستان کے مقتدر ادارے دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتےہیں، سیاسی جماعتیں کمزور کرنے پرتلی ہوئی ہیں، علامہ اشفاق وحیدی

تسکین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ ملک کے ریاستی ادارے دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کے سر فخر سے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی پریس میں آئینی کردار پر مکمل پابند رہنا اور قانونی کی بالادستی پر جدوجہد کرنے کا عزم خوش آئند ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملک کی سرحدوں کی مکمل حفاظت کے لیے قربانیوں سے دنیا میں ملک مستحکم نظر آتا ہے ۔
انہوں نے کہاسیاسی جماعتیں پاکستان میں عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کریں ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی مشترکہ کانفرس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آرمی نے ھمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے صف اوّل میں رہتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کیا ہےجس سے ملک کے ہر طبقے کا شہری قدر کی نگاہ دیکھتا ہے۔
دشمن قوتیں آئے روز سیاسی بحران پیدا کر کے پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنا چاہتی ھیں ھمیں ایسی سازشوں کو ناکام بنا کر ریاست کو متسحکم کرنا ہے
اشفاق وحیدی نے زور دے کر کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جنگ سے جمہوریت اور ملک کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، ان حالات میں قانون کی بلادستی کے لیے سیاسی حکمرانوں کو پالیسیاں مرتب کریں۔