سیاسی جماعتوں کی ہٹ دھرمی سے ملک کمزور ہورہا ہے، اشفاق وحیدی

ملک پاکستان کے موجودہ حالات سے کوئی شخص محفوظ نہیں ہے سیاسی جماعتوں کی جنگ سے ملک آئے روز غیر مستحکم ھو رہا ہے استحکام پاکستان کے لیے ریاستی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ھوگا۔
تسکین نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔
سیاسی حکمرانوں کی نورا کشتی سے دنیا میں مثبت پیغام نہیں جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کی ملک کے لیے جو قربانیاں ھیں پاکستانی عوام ھمیشہ یاد رکھے گی۔
اس بات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے پاکستان کے موجودہ نازک حالات پر تبصرہ کرتے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جو حالات ملک پاکستان میں نظر آ رہے ھیں عوام میں روز بروز مایوسی بے چینی پھیل رہی ہے اور لگتا ہے کہ کوئی قانون نامی چیز نظر نہیں آتی جس سے نہ کوئی سیاسی رہنما اور مذھبی محفوظ نہیں ہے ۔
اشفاق وحیدی نے کہا کہ اگر مجالس عزاء جلوسوں اور مذھبی رہنماؤں پر حملہ کرنے والوں دھشتگردوں کو کسی ایک کو سزا مل جاتی تو آج سیاسی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے نہ ھوتے۔
آج حالات کا تقاضہ ہے کہ مجالس عزاء جلوسوں ہائے عزاء اور مذھبی اور سیاسی رہنماؤں پر حملے کرنے والوں دھشتگردوں کو قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنی پالیسیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے؛ تا کہ سیاسی جنگ کے ماحول کا خاتمہ ھو اور ایک دوسرے پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ ختم ھو سکے۔