بلوچستان میں ملک دشمن دہشت گرد گرفتار

انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے قلات کے علاقے منگوچر میں کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
تسکین نیوز: سی ٹی ٹی ترجمان کے مطابق منگوچر قلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو اسلحہ و بارود کے سمیت گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 1.5 کلو گرام بارودی مواد، پریما کورڈ 5 میٹر، 2 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔