گجرات: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر سے ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر کی ملاقات

تسکین نیوز کے مطابق گجرات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سےملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر جناب ڈاکٹر طارق سلیم نے ملاقات کی-
ملی یکجہتی کونسل کو ضلعی سطح تک فعال کرنے اور تمام کمیشنز کو متحرک کرنے کے لئے تفصیل سے مشاورت اور گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں میں علامہ مبارک علی موسوی خطیب حسینیہ گجرات،جناب الطاف کاظمی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اسلامی تحریک،ضلعی راھنما گجرات سید چن شاہ صاب اور چوھدری عبداللہ رضا،لاہور ڈویژن کے راھنما جناب قاسم علی قاسمی اور چوھدری صغیرعباس اور دیگران بھی موجود تھے-