میلاد پیامبراکرم (ص) اور امام صادق (ع) / پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جشن

حضرت رسول اکرم (ص) اور حضرت امام صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایران، عراق، پاکستان سمیت پوری دنیا میں شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔
تسکین نیوز: دنیا بھر کی طرح پاکستان، ایران اور عراق سمیت دنیا بھر کے مختلف شہروں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے.
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام صادق ع کی ولادت با سعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں خاص کر شہر مشہد اور قم کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے۔
جشن میلاد میلاد میں شرکت کے لئے ایران کے شہر مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کا جم غفیر ہے جو اس پر مسرت موقع پر امام زمانہ عج کے حضور دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہا ہے۔
عاشقان رسول اکرم (ص) اور امام صادق (ع) نے کئی مقامات پر محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا ہے جن میں مختلف شعراء کرام و منقبت خواں حضرات نے حجت خدا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی کررہے ہیں۔
اس موقع پر کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں لاکھوں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کی موجودگی کے پیش نظر سبھی مقدس مقامات پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔