سابق وزیراعظم کی دونوں اپیلیں خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کی دونوں اپیلیں خارج کردیں
تسکین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کردیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے۔
عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ٹرائل کورٹ میں فیئر ٹرائل کا بھرپور موقع دیا گیا۔ جس کے بعد سزا کا فیصلہ ہوا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ضمانت پر ہونے کے باوجود بیرونِ ملک چلے گئے اور اس عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
نوازشریف نے احتساب عدالت سے سنائی گئی سزاوں کے خلاف اپیل کی تھی۔