سندھ حکومت کا بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی کا فیصلہ

سندھ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
تسکین نیوز: حکومت سندھ نے ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی سمیت سندھ کے تمام علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں شہروں کے اندر بھی بس، منی بس، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اندورن ملک آنے اور جانے والی بسوں اور کوچز کے سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کو سربمہر کردیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 9 مسافر کوچز کو ضبط کرکے 9 ڈرائیورز سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر8 سے 16 مئی تک پابندی لگائی گئی ہے۔