مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم اور جنرل باجوہ کے پوسٹر، بھارتی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

حق خودارادیت فورم جموں وکشمیر نے پاکستان سے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کردیئے۔
تسکین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے وادی کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیے۔
کشمیر ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی آمین گنڈا پور، شہریار آفریدی، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری تصاویر بھی موجود ہیں۔
پوسٹروں پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات، جیسے کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، کشمیریوں کا وکیل پاکستان، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب، سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج ہیں۔
حریت رہنماعبدالحمید لون نے بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوسٹرپاکستان اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی عکاس ہیں۔
دوسری طرف بھارتی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پوسٹر فوری طور پر اتارنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔