سیاسی جماعتوں نے عوام کو سبز باغ دکھانا شروع کردئے
پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک بار پھرعوام کو سبزباغ دکھانا شروع کردیا ہے۔
تسکین نیوز کے مطابق، ن لیگ اور پیلپلز پارٹی ایک بارپھرآمنےسامنے نظر آرہی ہیں اور عوام کو سبزباغ دکھانا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پاکستانی سیاسی جماعتوں نے ملک میں تبدیلی کے بجائے تباہی مچادی ہے۔ بلاول نے کسی جماعت کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا: جو اپنے آپ کو تبدیلی کا نمائندہ کہلواتے تھے، انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی مچادی ہے۔ بلاول نے ن لیگ کا نام لئے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا: جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کے نمائندے قرار دیتے تھے، وہ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں نہ گورننس کرنا جانتے ہیں۔
بلاول نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ قرار دیتے ہوئے کہا: ہم اقتدارمیں آکر مہنگائی کم کریں گے۔
بلاول کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، کوئی ایسی سیاسی جماعت موجود ہی نہیں ہے کہ جس کا نام لوں اور کہوں کہ یہ میرا مخالف ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ میری مخالف یہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے اور مجھے اس ملک کے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔