پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

حکومت پاکستان نے افغان شہریوں سمیت ان تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جن کے پاس اقامت یا ویزہ نہیں ہے۔
حکومت پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہےکہ افغان باشندوں سمیت غیر ملکی شہریوں کے ویزوں کی معیاد ختم ہونے میں تقریباً دو ہفتے باقی ہیں، لہٰذا ان غیر ملکی شہریوں کو اس سال کے آخر تک پاکستان چھوڑ دینا چاہیے، بصورت دیگر ان پر جرمانہ یا گرفتار کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغان باشندوں سمیت وہ غیر ملکی جن کے پاس ویزہ نہیں ہے وہ ان دو ہفتوں میں ملک چھوڑ دیں بصورت دیگر گرفتار یا جرمانہ کیا جائے گا۔
مہاجرت اور انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سمیت متعدد ممالک کے لاکھوں شہری غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کو مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔
پاکستان پرنظررکھنے والے سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سستی اور رشوت جیسے معاملات کی وجہ سے غیرملکی بغیراقامت کے مقیم رہنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے ہیں۔
حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو اس ڈیڈ لائن کے اندر ملک چھوڑنا ہو گا، بصورت دیگر ان پر جرمانہ یا گرفتار کیا جائے گا۔