کراچی ٹوکیو سے بھی بڑا شہرہے؛ کراچی حکومتی بےتوجہی کا شکار ہے، جاپانی سفیر

پاکستان میں تعینات رہنے والے جاپانی سفیرکا کہنا ہے کہ کراچی بہت اچھا شہر ہے یہاں فیملی کے ساتھ رہائش رکھی جاسکتی ہے تاہم جتنا بڑا کراچی شہر ہے یعنی آبادی کے لحاض سے ٹوکیو سے بھی بڑا شہر سمجھا جاتا ہے یہاں ترقی اس طرح سے نہیں ہورہی جس طرح ہونی چاہیے۔
تسکین نیوز نے روزنامہ جنگ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان میں تعینات رہنے والے سینئر جاپانی سفارتکار کاتسونوری اشیدا نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہترین ہیں جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہوگا۔
سینئر جاپانی سفارتکار نے جنگ اور جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے ذائقے میں بھارتی کھانوں سے کافی بہتر ہیں۔
جاپانی سفارتکار نے کہا کہ اپنی ملازمت کے 12 سال پاکستان میں گزارے ہیں، اسلام آباد، لاہور اور کراچی بہت پسند ہیں جبکہ پاکستانی موسیقی بھی بہت پسند ہے۔
جاپانی سفارتکار نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ کراچی ملک کے ٹیکس کا 70 فیصد ادا کرتا ہے لیکن یہاں وسائل اس طرح خرچ نہیں ہورہے شاید کراچی اور صوبائی حکومت میں تعاون کم ہے اور صوبائی اور وفاقی سطع پر بھی کراچی کو وہ اہمیت حاصل نہیں رہی جس طرح لاہور کو حاصل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور کافی بہتر حالت میں ہے۔
پاکستانی میوزک کے حوالے سے کاتسونوری اشیدا نے کہا کہ پاکستانی میوزک بہت پسند ہے اور وہ اکثر لال میری رکھیو بھلا جھولے لال سمیت دل دل پاکستان جیسے سدا بہار نغمے گنگناتے رہتے ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے بہت سارے دوستوں میں سے ذوہیب حسن بھی ان کے قریبی دوست ہیں جن سے اکثر ملاقات ہوا کرتی تھی اور دونوں پاکستانی نغمیں گنگنایا کرتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں جاپانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان میں حالات اب ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں اور جاپانی شہری پاکستان کے وہ علاقے جہاں امن و امان ہے باآسانی سیاحت کے لیے جاسکتے ہیں۔
جاپانی سفارتکار نے کہا کہ 12 سال پاکستان میں گزارے ہیں اگر حکومت کی جانب سے دوبارہ پاکستان میں ذمہ داری دی گئی تو وہ شوق سے پاکستان جائیں گے۔
خیال رہے کہ پورے ملک کی معشیت چلانے والے شہرکراچی مختلف مشکلات کا شکار ہے، شہرکی سڑکیں، گلیاں، اسکول ۔۔۔ خستہ حال ہیں۔۔۔۔۔