مریم اورنگزیب کی ایرانی سفیرسے ملاقات/ثقافتی اور صحافتی امور میں فروغ پراتفاق

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت اور صحافت جیسے شعبے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے مزید قریب کرسکتے ہیں۔
تسکین نیوز: مریم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک، تعاون کے ذریعے باہمی ثقافتی رابطوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی لین دین میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔
وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر ہنرمندوں اور خاص طور سے قرآنی کریم کی کتابت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے دونوں ملکوں کے میڈیا ہاوسز کے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی ہنر مند فن کے مختلف شعبوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں کو تربیت فراہم کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی رابطوں اور تعلقات کو فروغ دے کر ایران اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والے ثقافتی ہم آہنگی اور مذہبی رشتوں کومزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔