ملی یکجہتی کونسل: سینئرنائب صدرکاعہدہ اسلامی تحریک کودیا گیا

صوبہ خیبرپختون خواہ کے مرکزی شہرپشاورمیں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
تسکین نیوز کے مطابق، اجلاس میں کونسل کی صدارت جماعت اسلامی،سیکریٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان اور سینئر نائب صدر کا عہدہ اسلامی تحریک کو دیا گیا-
ساری کابینہ اتفاق رائے سے بنائی گئی-آخر میں مرکزی کمیٹی کے معزز اراکین نے گفتگو کی اور نومنتخب صدر عبدالواسع صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا-
خیال رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی پورے ملک میں تنظیم نو کے لئے مرکزی کمیٹی کے دورہ جات جاری ھیں اب تک شمالی پنجاب،وسطی پنجاب،جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی مکمل تنظیم نو ھو چکی ھے آج مرکزی کمیٹی برائے تنظیم نو کا دورہ پشاور تھا مرکزی کمیٹی کے لیاقت بلوچ،علامہ عارف واحدی،یعقوب شیخ،رضیت باللہ،ثاقب اکبر اور مفتی اظہر محمود موجود تھے اور بہت خوش اسلوبی سے نئی ٹیم کا انتخاب انتخابات عمل میں لایا گیا اکثر جماعتوں کی بھرپور شرکت تھی گذشتہ تین سال کابینہ کی کارکردگی سے اکثر دوست مطمئن نہیں تھے اس لئے اتفاق رائے سے بیشتر نئے ساتھیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا-
علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں نئی منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ھمارے پاس تمام مسالک کے بزرگان کی میراث ھے؛ ھمیں صرف عہدے لینے پر اکتفا نہیں کرنی چاھئے اس ارفع واعلی مشن کو شب و روز محنت کر کے آگے بڑھانا ھماری ذمہ داری ھے اور مجھے یقین ھے کہ یہ ھماری عبادت شمار ھو گی اس میں اللہ کی رضا ھے ھم سب جب یہ عہدے لیتے ھیں تو اپنے اپنے ماحول میں اپنے ان عہدوں کا بھی تعارف کرائیں اور ملی یکجہتی کونسل کی تاریخ،بانیان اور اھداف و مقاصد کا تعارف کرائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ کونسل کے بارے میں آگاہی حاصل ھو تب ہی معاشرے میں ھم اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ھیں-