گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے شہری ہیں پی ایس ایل سے محروم کیوں؟؟؟ چیف جسٹس کو خط

گلگت بلتستان کے عوام کو پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے؛ عدالت عالیہ نوٹس لے کرخطے کے جوانوں کو انصاف دلائے۔
تسکین نیوز نے ہم نیوز کے حوالےسے خبر دی ہے گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کرانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو معاملے پر ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھا گیا ہے۔
خط میں چیف جسٹس سے معاملہ پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا جائے۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے شہری ہیں پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیشہ سہولیات کے فقدان کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا؛ تاہم گلگت بلتستان کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں؟؟؟؟؟!!!!!۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ کو گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے احکامات دے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام خاص کرجوانوں میں اس خطے کو آئینی حقوق نہ ملنے کی وجہ سے سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کے حکمران 72 سال گزرنے کے باوجود اس خطے کو ملک میں شامل کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔