ملکی برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
تسکین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ اپریل 2021میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑڈالرسے تجاوزکرگئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں برآمدات میں129 فیصد کا اضافہ ہواہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا کہناتھا کہ جولائی تااپریل2021میں برآمدات 13 فیصد اضافے کیساتھ 20 ارب87 کروڑڈالرسے زائد رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔2011کے بعدپہلی بار7ماہ لگاتار برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہمارے برآمد کنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔