صدرعارف علوی کا قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ
صدر مملکت عارف علوی نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
صدر اور علامہ سید ساجد نقوی نے جلوس اور مجالس میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد بارے میں تبادلہ خیال کیا
تسکین نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے جلوس اورمجالس میں انسداد کورونا تدابیر اختیار کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں، بزرگ افراد عبادت گھر پر کریں۔ علامہ ساجد نقوی نے صدر مملکت کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے امتحان سے نکلنے کے لئے پوری قوم کو منظم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔
ادھر صدر مملکت اور مولانا حنیف جالندھری میں بھی رابطہ ہوا، مولانا حنیف جالندھری نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے مدارس کو خط لکھ چکا ہے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ آئمہ کرام مساجد میں حفاظتی تدابیر پرعملدرآمد کی تاکید کریں۔