فیصل ایدھی کا پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو فعال کرنے کا مطالبہ
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کا پلانٹ یومیہ520ٹن آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تسکین نیوز: فیصل ایدھی نے کہا کہ پلانٹ کے 2 یونٹ بغیرکسی لاگت کے قدرتی طور پر آکسیجن پیدا کرتے ہیں، پاکستان اسٹیل پلانٹ سے مائع آکسیجن اسپتالوں کیلئے تیار کی جاتی ہے، پلانٹ کوفعال کیا جائے توملک میں آکسیجن کی کمی دورکی جاسکتی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال آکسیجن کی کمی دور کرنے کیلئے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو فعال کیا جائے۔
تفصیلات کے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے وزیراعظم کو خط ارسال کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی دورکرنےکیلئے پاکستان اسٹیل سےفائدہ اٹھایاجاسکتا ہے،
خط میں کہا گیا کہ پلانٹ فرانسیسی ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جون2015 سے بند پڑا ہے، پاکستان اسٹیل 2017 تک پلانٹ کے ذخیرے سے آکسیجن فراہم کرتا رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 6ماہ سےبندپاکستان اسٹیل پلانٹ معمولی مرمت کےبعدپیداوارشروع کرسکتاہے، موجودہ صورتحال میں پلانٹ کو فعال کرکے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے۔