ترک وزیرخارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو 3روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
تسکین نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ پاکستان دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، ان کا دورہ 12جنوری سے14جنوری تک ہوگا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ آئے گا۔
ترک وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سےملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ میں باہمی تعلقات،خطےکی صورتحال پربات ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال سےترک وزیرخارجہ کایہ تیسرادورہ ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترک وزیر خارجہ کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم وہ ارا باخ تنازعات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔
خیال رہے ترک وزیر خارجہ کی آمد کے دوران آذر بائیجان کے وزیر خارجہ بھی پہنچیں گے، آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تینوں وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس منعقد کریں گے۔