ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے شہدائےمچھ کے لئے تعزیتی کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے مچھ شہدا کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔
تسکین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کےراھنماؤں نے کہاکہ مچھ میں یہ جو دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے یہ صرف ان ہزارہ مزدوروں پر حملہ نہیں ہوا بلکہ یہ پاکستان کی سلامتی پر، پاکستان کے استحکام پر اور 22 کروڑ عوام پرحملہ شمار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اس دردناک سانحے کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ ان دہشت گردوں اور قاتلوں کو اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
ملی یکجہتی کونسل یہ اعلان کرتی ہے کہ ہزارہ کی اس پاکستان اور اسکی عوام کے لئے خدمات ہیں، انہوں نے ہر مشکل میں پاکستانی پرچم کو سربلند رکھا حکومت اور ریاست انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے۔
ملی یکجہتی کونسل، پورے ملک میں جو احتجاج ہوا اس میں تمام مسالک کے علماء اور عوام نے شرکت کی فرقہ واریت پھیلانے اور اس واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کو ناکام بنایا اور اس دہشتگردی کو ناکام بنایا،خراج تحسین پیش کرتی ھے۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے بلوچستان کی صوبائی تنظیم کو کہا ہے کہ وہ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائیں اور سانحہ مچھ کی تحقیقات اور ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز مرکز کو ارسال کریں۔
ملی یکجہتی کونسل اپنے تمام صوبوں کو ہدایت کرتی ہے کہ صوبائی مراکز میں ان مظلوم ہزارہ شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پروگرام منعقد کریں۔
15 جنوری بروز جمعہ کو ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے پورے ملک میں اس دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔
آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کرائی گئی۔