مقبوضه کشمیر میں شیعہ هزارہ نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
کرگل ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علاقہ کرگل میں جمعہ کے روز ہزاروں لوگوں نے حالیہ دنوں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاجہاں 11ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے فوراً بعد اپنا احتجاج ریکارڑ کرایا ۔ اس احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام انجمن جمعیت العلما ء اثنا عشریہ نے کیا تھا ۔
مظاہرہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہوا اور کرگل مین بازار سے ہوتے ہوئے واپس حوزہ علمیہ چوک پر اختتام پذیر ہوا ۔اس دوران مظاہرین دہشتگردی نامنظور ، پاکستان سرکار قاتلوں کو سزاد دو ، شیعہ نسل کشی بند کرو جیسے فلک شگا ف نعرے بلند کررہے تھے ۔
اس دوران حوزہ علمیہ چوک کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبداللہ جلیلی اور مرتضیٰ خلیلی نے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کو فوراً بند کئے جانے اور دہشت گردی میں شامل اس افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ اصغر ذاکری نے بتایا کہ کرگل کے عوام ہمیشہ سے مظلوموں کے ساتھ رہیں ہیں اور مظلوموں کی آواز کو ہمیشہ اجاگر کیا ہے ۔ پاکستان میں ہو رہی نسل کشی ایک مسلسل سازش کے تحت ایک عرصہ سے جاری ہے جس سے فلفور ختم کیا جانا چاہیے۔