صہیونی قابض فوج کے خلاف حزب اللہ کی کارروائی، متعدد اہلکار زخمی

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مجاہدین نے صہیونی قابض فوج کے خلاف کارروائی کرکے متعدد اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔
تسکین نیوز کے مطابق لبنان سے شمالی اسرائیل پر مارٹر گولوں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان سے مارٹر گولوں کے حملوں کی تصدیق کرتےہوئے متعدد اہلکاروں کےزخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے مارٹر گولوں سے شتولا، ییفتاح اور کیبوز کی اسرائیلی فوجی چیک پوسٹیں نشانہ بنیں۔
دوسری طرف لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج اور فضائیہ نے لبنان کے کئی سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف میدان میں وارد ہوئی ہے۔