غاصب صہیونی حکام کے ساتھ مقابلے کا واحد راستہ استقامت ہے، حماس

حماس کے رہنما نے رام اللہ میں ایک جوان کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غاصب صہیونی حکام کے ساتھ مقابلے کا واحد راستہ استقامت ہے۔
تسکین نیوز: رام اللہ میں غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی جوان کی شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت و استقامت ہی غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے دیہات عابود میں صیہونی فوجیوں نے ایک 17سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
اس فلسطینی نوجوان کی شہادت پر حماس نے اپنے بیانیے میں کہا کہ ہماری ملت کی مزاحمت و استقامت ہی غاصب کی جارحیت سے نمٹنے کا راستہ ہے اور دشمن صیہونیوں کو اپنے سارے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
حماس نے اپنے بیانیے میں مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر شہداء کا خون رائگاں نہیں جائے گا، ہم انقلابی فلسطینی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں؛ تاکہ دشمن کے اہداف اور صیہونی آبادکاروں پر آگ کے دروازے کھول دیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کی صبح بھی مغربی کنارے میں جنین کیمپ میں غاصب فوج کے حملے میں تین فلسطینی جوان شہید ہو گئے تھے۔