فلسطین میں مظالم پراقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، اشفاق وحیدی

امام جمعہ ملبرن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ فلسطین میں مظالم پراقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
تسکین نیوز: علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ فلسطین میں مظالم کے خلاف یو این او اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ فلسطینی مظلوم عوام پر حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انسانی قیمتی جانوں کے ظیاع پر دلی دکھ ہے اورعالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ہمیں مل کر دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی؛ تاکہ عوام سے بے چینی کا خاتمہ ہوسکے یہ بات امام جمعہ ملبرن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ڈھائے جانے والے مظالم جس سے عالم اسلام میں مشکلات کا سبب بن رہے ہیں اورعوام پریشان در پریشان نظرآتی ہے ہر شخص کی نظریں عالمی اداروں پر ہیں ان حالات میں اداروں کو عوامی مشکلات کے خاتمےکے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
اشفاق وحیدی نے کہا کہ تمام مذاہب کے رہنما دنیا میں جاری جارحیت چاہے فلسطین، یمن، عراق، بحرین، کشمیریا افغانستان میں ہو اپنا اپنا کردار ادا کریں؛ تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔
اشفاق وحیدی نے اس ہفتے میں ولادت باسعادت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر شہزادی کی سیرت کو خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا: آج دنیا میں خواتین کے حقوق کی پالی اس وجہ سے ہے؛ کیونکہ لوگ کردار زینبی اور علم زینبی سے ناواقف ہیں۔ بہن، بیٹی، ماں اور بیوی کے حقوق شہزادی زینب ع کی سیرت میں پوشیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں بی بی کے علم اور کردار کو روشناس کرانا دور حاضر میں اشد ضرورت ہے؛ تاکہ حق و باطل ظالم مظلوم کہ پہچان ہو سکے۔