امام خمینی نے مسلم ممالک کو امت واحدہ کا شعور دیا، علامہ وحیدی

امام خمینی رح عالم اسلام کے وہ عظیم رہبر ہیں؛ جنہوں نے امت واحدہ کا اسلامی ممالک کو شعور دیا۔
تسکین نیوز: علامہ وحیدی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ ایک ایسے رہبر کی تلاش میں ہے جو حالات حاضرہ کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام جن مشکلات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ اسلامی رہنما جو دین کا لباس اوڑھے ہوئے استعمار کے آلہ کار ہیں۔ آج ایسی پالیسی مرتب کی ضرورت ہے جس سے دنیا حالیہ مشکلات سے نکل سکے۔
دہشتگردی، فرقہ واریت، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے تمام ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ عوام خوشحال زندگی گزار سکیں۔
اس کا اظہار امام جمعہ ملبرون اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت السلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ھوئے کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں بڑھتی ھوئی دھشتگردی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ہر ملک کمزور اور غیر مستحکم ھو جائے۔
ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلام رہنما کو دھشتگردی مکاو جیسی اور کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں پالیسیاں مرتب کرنا پڑے گی۔
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج امام زمانہ عج کی معرفت اور ان کے ظہور کے لیے آمادگی کردار سازی اپنا محاسبہ ہر کلمہ گو پر ضروری ہے تا کہ معصومیںن ع کے اصل پیغام ھم سمجھ سکیں۔