جہان تشیع کا مرکز مرجعیت ہے، علامہ، وحیدی

تشیع کا مرکز مرجعیت اور ولایت فقیہ ہے یہ وہ نظام ہے جسے صحیح اسلامی جمہوریت کہا جاتا ہے
تسکین نیوز: علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ استعمار مرجعیت اور ولایت فقیہ کے نظام کو پہچان چکا ہے اس لئے وہ خوف زدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیعان جہان کی پہچان مظلوموں اور محروموں کی مدد کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اس پیغام کو عالم اسلام تک پہچانا ھم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس کا اظہار امام جمعہ ملبرون اور شیعہ علماء کونسل پاکتستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت السلام اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں مرجعیت ایک ایسی طاقت ہے جس سے طاغوت کی نیدیں حرام ھو چکی ھیں۔
عوام کی خدمت انسانی حقوق اور جمہوریت کی عملی جو تصویر نظر آتی ہے وہ نظام ولایت فقیہ ہے۔
دنیا میں بسنے والے لوگوں کی خدمت کرنا اور مہنگائی بے روز گاری افلاس غربت دور کرنا عادلانہ نظام سے ہی ممکن ہے
اشفاق وحیدی نے زور دیا کہ ھمیں اہلبیت ع اور سیرت معصومیںن ع سے وابستہ رہتے ھوئے ھدایت اور رہنمائی لے کر کامیاب زندگی بسر کر سکتے ھیں
آج عوام جن مشکلات کا شکار ہے صرف اور صرف کربلا سے دوری کا نتیجہ ہے
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ ظالم اور جبر سے ھمیں نفرت اور مظلوموں سے پیار کر کے اخلاقی معیار کو بلند رکھنا چائے تاکہ اپنے اپنے مذھب کی تصویر معاشرے میں صحیح پیش کرسکیں