شیخ عیسی قاسم کی بحرین میں یہودیوں کوزمین فروخت کرنے پرسخت تشویش

بحرین کے شیعہ رہنما علامہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں یہودیوں کوزمین فروخت کرنے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تسکین نیوز: بحرینی انقلابی رہنما علامہ علامہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی عوام سے کہا ہے کہ اپنی زمین، گھراور دیگر جائدادیں اسرائیلیوں کو فروخت کرنے سے گریز کریں۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے بحرینی قوم کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کے چند پیسوں کے عوض خود کو فروخت نہ کریں.
انہوں نے کہا کہ یہودیوں کو بحرین کی سرزمین کا ایک ٹکڑا یا ایک چھوٹا سا گھر بھی نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تم اپنا مذہب، تاریخ، وطن، حال اور مستقبل یہودیوں کو دے رہے ہو۔ یاد رکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ اپنے جسم اور اپنی روح دونوں کو مار دیتے ہیں۔