سعودی حکام نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کردی

ایران و سعودی

سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں
تسکین نیوز: سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کے نتیجے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
خبرایجنسی رائٹرز نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی پالیسی پلاننگ کے سربراہ زاید کریملی نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے جس کے لیے سعودی عرب کو ضمانت چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اْمید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے لیکن کسی حتمی نتیجے تک پہنچے سے متعلق اندازہ کرنا قبل از وقت ہوگا