پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 5 اہم معاہدے

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ۵اہم معاہدوں پر دستخط
تسکین نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہو گئے؛ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کی ایم اویوز شامل ہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان توانائی، ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ایم اویوز پر دستخط ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
دونوں ممالک کے درمیان جرائم کے تدارک میں تعاون اور سزایافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمت کی یاداشتیں بھی شامل ہیں۔