ایران میں بھارتی اور افریقی کرونا کی قسم سامنے آگئی

کرونا

ایران میں بھی کورونا کی بھارتی اور افریقی قسم کے کیسز سامنے آگئے۔
تسکین نیوز: ایران کے وزیرصحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قم میں تین بھارتی شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی قسم سامنے آنے کے بعد ایرانی وزرات صحت نے عوام سے کرونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ کرونا کی بھارتی قسم کے کیسز متعدد ممالک میں رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ نئی قسم کے کیسز یوگنڈا اور کینیا میں بھی سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے روزانہ ۳۰۰ سے زائد شہری جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔