پاکستانی نژاد دنیا کی مشہوریونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر

پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیرکو کیمبرج یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
تسکین نیوز: ڈاکٹر کمال منیر یکم اکتوبر سے کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تین سال کے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ وہ20سال سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر کمال منیر گزشتہ 20 سال سے کیمبرج یونیورسٹی کے بزنس اسکول سے وابستہ ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی میں پانچ پرووائس چانسلرز ہیں جن کا کام یونیورسٹی کے انتظامی امور میں وائس چانسلر کی معاونت کرنا ہے۔
ڈاکٹر کمال منیر اسلامی مالیاتی نظام پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ بیس برس سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔