گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے زیادہ پرکشش، خوبصورت اور جذاب ہے
تسکین نیوز کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے گلگت بلتستان کو نظرانداز کیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کا نقصانہ ہوا۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسد عمرکوجی بی پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑاکارنامہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا۔ جب گلگت بلتستان کی سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جو زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے۔ یہ علاقہ پاکستان میں سیاحت کا مرکز ہے خاص کر دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ کے ٹو بھی اسی خطے میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ اس خطے میں مختلف جھیل،پہاڑ،وادیاں،ندیاں ،کھیل کے میدان،تاریخی عمارتیں،وغیرہ موجود ہیں۔