نہتے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملے جاری، حقوق انسانی کی نام نہاد تنظیمیں خاموش تماشائی

امریکا اور اسرائیلی درندہ صفت مسلح افواج نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے جس کے متعدد مسلمان جام شہادت نوش کرگئے۔
تسکین نیوز نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی مسلح درندہ صفت افواج نےغزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر بھی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
عربی ذرائع ابلاغ عرب کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی صابرہ میں مسجد پر اس وقت بم باری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 55 سے زائد مساجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہیں جبکہ 139 مساجد کو نقصانات پہنچے ہیں؛ جبکہ دنیا بھرکی مسلمان حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں سوائے ایک دو کے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کو 40 روز مکمل ہو چکے ہیں جس میں اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کو امریکا سمیت متعدد یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ اسرائیلی حماس کا مکمل خاتمہ کرنے کے خواہاں ہیں؛لیکن میدانی صورتحال سے واضح ہے کہ حماس ختم ہونے والی نہیں ہے؛ کیونکہ حماس ایک تنظیم کا نام نہیں؛ بلکہ ایک نظریہ ہے، ہرفسلطینی حماسی ہے، ہرلبنانی حزب اللہی ہے۔