افغان شہریوں نے سب سے زیادہ کونسے ملک کا رخ کیا؟

گزشتہ دو سالوں میں لاکھوں افغان شہریوں نے افغان سے ہجرت کی جس میں ایران اور پاکستان سرفہرست بتائے جاتے ہیں۔
تسکین نیوز نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اعلان کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں لاکھوں افغان مہاجرین نے پاکستان اور ایران کا رخ کیا۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اعلان کیا کہ 2021 سے 2022 کے درمیان 3.6 ملین افغانوں نے دوسرے ممالک ہجرت کی۔
رپورٹ کے مطابق 70% (20 لاکھ 4 ہزار 89 افراد) ایران گئے۔
18% (6 لاکھ 32 ہزار افراد) پاکستان گئے۔
11% (3لاکھ 87 ہزار افراد) ترکی اور یورپ گئے۔
اور باقی 2% (63 ہزار افراد) دنیا کے دوسرے ممالک ہجرت کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد کے متعلق کوئی دقیق اعداد و شمار موجود نہیں ہے،کیونکہ لاکھوں افغان شہری غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہوچکے ہیں جس کا کسی کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
خیال رہے کہ افغان شہری ہمسایہ ممالک پر سخت بوجھ ہیں، خود پاکستانی شہریوں کو روزگار نہ ہونے کی وجہ سے دیگرممالک کا رخ کرتے ہیں اس حالت میں افغان شہریوں کا پاکستان میں موجود ہوناملک کے لئے سخت پریشانی کا باعث ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا مزید کہنا ہے کہ 2021 اور 2022 میں 40 فیصد ہجرت کابل، ہرات، فاریاب، ننگرہار اور تخار صوبوں سے ہجرت کی گئی۔ اور باقی 60 فیصد کا تعلق دوسرے صوبوں سے بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ دو سالوں میں 1.7 ملین افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ واپس آنے والوں میں سے 60% ایران سے، 17% پاکستان سے، 11% ترکی اور یورپی اور دوسرے ممالک سے 2% ملک لوٹ چکے ہیں۔