ایران میں ایک بارپھر کرونا کے حملوں میں تیزی؛ ۳۴ جان کی بازی ہارگئے

ایران میں کرونا

ایران کی وزارت صحت کے مطابق حتمی تشخیصی معیارات کی بنیاد پر، ملک میں کووڈ-19 کے 358 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی اور ان میں سے 212 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
تسکین نیوز نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووِڈ 19 کے 34 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 145,781 ہو گئی۔
ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے 830 مریض مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق؛ اس وقت ملک کے 18 شہر سرخ، 76 شہر نارنجی، 227 شہر پیلے اور 127 شہر نیلے درجے میں ہیں۔