ترک صدرکا شامی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

ترک صدر نے اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تسکین نیوز: شام میں دہشت گردی سمیت استعماری طاقتوں کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے ایک عشرے بعد ترک صدرنے بشارالاسد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ شام میں جاری دہشت گردی اور خانہ جنگی میں ملوث رہا ہے اور انقرہ اس جنگ میں دہشت گردوں کے دست راست کے طور پر کردار ادا کرتا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے خبر دی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہےکہ وہ شام کے صدر بشار الاسد سے ملنا چاہتے ہیں اور روسی صدر پیوٹن اس معاملے پر مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
ترک صدر اردگان نے پیوٹن کو مشورہ دیا کہ وہ روس اور شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دینےکے لیے ایک طریقہ کار وضع کریں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شامی بحران میں ترکی سمیت تمام استعماری طاقتوں کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ بشار الاسد کی استقامت نے شامی عوام کو سرخرو کردیا ہےاورتمام دہشت گردوں کے کمانڈر پسپا ہوکرملک سے نکل چکے ہیں۔