ترکیہ میں درجنوں اسرائیلی جاسوس گرفتار

ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے درجنوں اسرائیلی جاسوس گرفتارکرلئے ہیں۔
تسکین نیوز: ترکی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترک سیکیورٹی حکام نے استنبول میں صہیونی جاسوسی ادارے (موساد) کے ساتھ تعاون کے الزام میں 44 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترک ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے موساد کی جاسوس ایجنسی کے ساتھ تعاون کے الزام میں استنبول میں 44 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ انقرہ کے حکام نے فلسطینی افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کی نگرانی اور سیکیورٹی آپریشنز کیے جن کا مقصد “نجی جاسوسوں” کو گرفتار کرنا تھا جو موساد کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہیں اس کے باوجود اسرائیل اچھے تعلقات کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔