افغانستان؛ سابق صدر حامد کرزی ملک سے باہرچلے گئے

افغان ذرائع نے اس ملک کے سابق صدر حامد کرزئی کے افغانستان سے باہر جانے کی خبر دی ہے۔

تسکین نیوز، افغان ذرائع نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے کی خبر دی ہے۔ افغان ذرائع کے مطابق کرزئی کے سفر کی آخری منزل جرمنی ہے۔
افغان ذرائع میں شائع شدہ تصاویر میں حامد کرزئی کو عمر زخیلوال کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو اس سفر میں ان کے ساتھ ہیں۔
پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر اور حامد کرزئی کے قریبی سمجھے جانے والےعمر زخیوال نے ہفتے کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک تصویر شئر کی اور لکھا: ایک طویل عرصے کے بعد، سابق صدر حامد کرزئی جو مجھے بہت عزیز ہے، کے ساتھ پرواز کرنا نہایت خوشی کی بات ہے۔
زخیوال کا کہنا ہے کہ وہ جلد افغانستان واپس جائیں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں حامد کرزئی کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا تھا کہ امارت اسلامیہ نے انہیں “میڈیکل ٹیسٹ” کے لیے جرمنی جانے کی اجازت دی ہے۔
خیال رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے دوبارہ افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے کہ حامد کرزئی افغانستان سے نکل رہے ہیں۔
افغانستان کے سابق صدر نے اس سے قبل کم از کم دو بار یہ اطلاع دی تھی کہ طالبان کی عبوری حکومت کے اہلکار انہیں افغانستان چھوڑنے سے روک رہے ہیں۔