ملبرون؛ شیعہ عالم کا افتراق، تفریق اورانتشار پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

ٹریلیا میں جامع مسجد کے امام علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ تمام مذاھب مل کر ان عناصر کے خلاف آواز بلند کریں جو فلسطین، عراق، یمن، بحرین، افغانستان اور کشمیر میں بے گناہ شہریوں اور معصوم بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
شیعہ عالم دین اور امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے مطالبہ کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ فساد اور دھشتگردی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف عالمی سطع پر کاروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذھبی رہنما عمل اور کردار کے ذریعہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔
امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے سٹی ملبرون کے ایک مقامی چرچ کے وزٹ کے دوران کرسچن کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کینڈل روشن کر کے اتحاد وحدت کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہچانے کا عزام کیا۔
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ سیاست کو مذھب کے نام پر اگر کیا جائے جسے سیاست علوی کہا جاتا ہے تو انسانیت کی خدمت کر سکتے ہیں۔
اشفاق وحیدی نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حقوق انسانی کو پامال کرنے والی قوتوں کے خلاف اقوام متحدہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما کا کہنا تھا کہ کرسچن رہنماؤں کا ھمیشہ مثبت کردار رہا جس سے مسلم کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔