غیرملکی ذرائع ابلاغ کا ایران کے بارےمیں منافقانہ رویہ ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ بعض غیرملکی خبررساں ادارے اسلامی جمہوریہ ایران میں انتشار پھیلا کرملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
تسکین نیوز: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جھوٹے اور افواہ پھیلانے والے عناصر منافقیں کی مانند ہیں جو عقل و شعور کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے اور افواہ پھیلانے والے عناصر چھوٹی چھوٹی کمزوریوں کو بڑا ظاہر کرنے اور مضبوط پوائنٹ کو معمولی اور چھوٹا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ اسی تشہیراتی جنگ کا حصہ ہے کہ آج جس کا سامنا ہے۔
مہسا امینی کی موت کے بہانے سے ایران میں حالیہ شروع ہونے والے بلووں کے بعد سے ایران مخالف ٹی وی چینلوں خاص طور سے ایران انٹر نیشنل نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور افواہیں پھیلائیں نیز جھوٹا پروپیگنڈہ کیا اور اسی طرح مختلف ایرانی قوموں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
اور بیس علیحدگی پسندوں کے کم از کم پچاس بار انٹرویو کئے جبکہ بی بی سی بھی ایران مخالف چینلوں میں اپنا منافقانہ کردار ادا کرنے میں کسی سے کم نہیں رہا۔