حکام غیرعراقی زائرین کو ترجیح دیں؛ مقتدا الصدر

عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ نے اس ملک کے حکام سے کہا ہے کہ دنیا بھرسے آنے والے زائرین کی احسن طریقے سے خدمت کریں۔
تسکین نیوزنے عراقی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ نے دنیا بھرسے آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عراقی قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔
انہوں نے عراقی حکام سے کہا کہ عراقی زائرین سے زیادہ غیرعراقی مہمانوں اور زائرین کا خیال رکھیں۔
عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ایک بیان میں ملکی حکام سے کہا ہے کہ وہ عراقی زائرین کی نسبت غیر عراقی اربعین زائرین پر زیادہ توجہ دیں۔
انہوں نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین خاص کر ایرانی زائرین سے مطالبہ کیا کہ سفر کےدوران عراق کے قوانین کی پاسداری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عراقی مہمان نواز اور باوقار لوگ ہیں؛ جو بھی شخص جس کا تعلق دنیا کے کسی بھی ملک سے ہو جب تک وہ عراقی قوانین کی پاسداری کرے گا ہم بھی ان کا احترام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی مہمان کو ہی کرنی چاہئے؛ مہمان کو میزبان کے جگہ نہیں لینی چاہئے۔
انہوں نےعراقی قوم سے کہا زائرین کو کھانے پینے اور رہائش سے لے کر اعلیٰ مہمان نوازی کے تمام وسائل فراہم کرنا چاہیے اور تمام غیرعراقی شہریوں کو عراقی زائرین پر ترجیح دینی چاہیے؛ کیونکہ یہ ہم مسلمان عربوں کا رواج ہے۔
مقتدیٰ الصدر نے ہر سال اربعین کے زائرین کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو چاہیے کہ وہ اپنی استطاعت اور توان کے مطابق زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
انہوں نے ملک بھرمیں سیکیورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام، اربعین حسینی پر عراق آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ مقتدا الصدر نے حال میں سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔