پاکستانی زائرین پرعراقی بارڈر کے دروازے بدستور بند

پاکستانی زائرین کو ایران کے راستے عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی۔
تسکین نیوز: بعض ایرانی ذرائع نے پاکستانی زائرین کو ایران کے سرحدی علاقے شلمچہ سے عراق میں داخل ہونے کی اجازت کی خبردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایران-عراق بارڈر(شلمچہ) پر موجود پاکستانی زائرین کو عراقی حکام نے ایک بار پھر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی سرحدی حکام نے پاکستانی زائرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے پاکستان، افغانستان اور اذربائجان سمیت مختلف ملکوں کے شہریوں پر ایران کے راستے عراق میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے۔
سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے پابندی ہٹانے کا حکم نامہ سرحدی حکام کو موصول نہیں ہوا ہے۔
پاکستانی زائرین سے گزارش ہے کہ جب تک بارڈر کھلنے کا یقین نہ ہوجائے عراقی سرحد کی طرف سفر نہ کریں۔